ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مدھیہ پردیش: نکسلیوں نے آزاد امیدوار کی گاڑی کو جلایا

مدھیہ پردیش: نکسلیوں نے آزاد امیدوار کی گاڑی کو جلایا

Mon, 29 Apr 2019 19:44:23  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی: 29 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بھارت میں نکسلزم کے خاتمے کے تمام دعووں کے بعد بھی آئے دن نکسلی حملوں کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں سیکورٹی کے تمام انتظاموں کے بعد بھی انتخابات کے دنوں میں نکسلی حملوں کے معاملے سامنے آ ہی جاتے ہیں۔نکسلیوں کے خلاف چل رہے آپریشن کی پول بھی ایسے ہی معاملے کھولتے ہیں۔مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ سیونی پارلیمانی سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے سابق ممبر اسمبلی کشور سمریتے کے قافلے پر بھی مبینہ طور پر نکسلی حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نکسلیوں کی طرف سے کشور سمرتے کی گاڑی کو آگ کے حوالے بھی کر دیا۔معلومات کے مطابق یہ واقعہ 2 بجے رات کا ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق سمرتے کا قافلہ لاجی تھانہ کے دڑکسا جنگل کے راستے آگے بڑھ رہا تھا۔قافلہ راستے میں ہی پوسرا گاؤں کے کالی مندر کے پاس رکا تبھی 20-25 مسلح نکسلیوں نے ان کی گاڑی کو جلا دیا۔بتا دیں نکسلیوں کے حملے کا معاملہ مسلسل سامنے آرہا ہے۔ اس سے پہلے مہاراشٹر کے گڑھچرولی میں ہفتہ کو نکسلیوں نے پولیس جوانوں پر حملہ کیا۔اس کے لئے نکسلیوں نے بم دھماکہ کیا۔حملے کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے جوانوں نے فائرنگ کی۔اس فائرنگ میں دو خواتین نکسلیوں کی موت بھی ہوئی تھی۔


Share: